سوشل میڈیا نوجوانوں میں کھانے پینے کی خرابی پیدا کرنے لگا

سوشل میڈیا نوجوانوں میں کھانے پینے کی خرابی پیدا کرنے لگا

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں میں کھانے پینے کی خرابیوں کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے ۔۔

 سوشل میڈیا پر فلٹر شدہ، ایڈیٹ شدہ تصاویر نوجوانوں میں غیر حقیقی جسمانی معیار پیدا کرتے ہیں۔ مسلسل "پرفیکٹ باڈی" دیکھنے سے نوجوان خود کو کمتر محسوس کرتے ہیں اور اپنی خوراک محدود کرنے یا سخت ڈائیٹس پر جانے کا رجحان بڑھا لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا دیکھ دیکھ کر لوگ اپنے جسم یا کھانے کی عادات کو دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے لگتے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا کمیونٹیز وزن کم کرنے یا ڈائیٹنگ کو بہت زیادہ گلیمرائز کر دیتی ہیں۔ نوجوان پرو ایٹنگ ڈس آرڈر کمیونٹیز میں بھی شامل ہو سکتے ہیں، جہاں خطرناک طریقے اپنانے کی ترغیب دی جاتی ہے سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے اینزائٹی، ڈپریشن اور کم خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جو کھانے کی خرابیوں کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں