مریخ پر ایسا کیا ہوا کہ پانی کا نام و نشان مٹ گیا؟
لاہور(نیٹ نیوز)مریخ پر کبھی بہت زیادہ پانی تھا، لیکن اب اس کا پانی ختم ہو چکا ہے لیکن یہ کیسے ہوا؟،مریخ کی سطح پر کبھی سمندر، جھیلیں اور دریا موجود تھے۔۔۔
۔ آج مریخ پر ایسی جغرافیائی نشانیاں (valleys, delta) ہیں جو پانی کے بہاؤ کی نشاندہی کرتی ہیں۔مریخ کی Magnetic Field ختم ہو گئی ہے جس کے بعد سورج کی تیز دھوپ نے مریخ کی حیاتیاتی فضا کو "ختم" کردیا۔ ہلکی اور نازک فضا پانی کو سطح پر قائم نہیں رکھ سکی، لہذا پانی خلا میں بخارات بن کر ختم ہوگیا۔مریخ کی کششِ ثقل زمین کے مقابلے میں 40% ہے ۔ ہلکی فضا ہونے کی وجہ سے پانی کے ذرات خلا میں ضم ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ آج بھی مریخ کے قطبین (poles) پر برف موجود ہے جو پانی کی باقیات ہیں۔کچھ پانی چٹانوں کے ساتھ کیمیائی تعامل کر کے معدنیات کا حصہ بن گیا ہے ۔