معدوم سمجھا جانیوالا پھول سو سال میں پہلی بار منظر عام پر

لندن(نیٹ نیوز)حال ہی میں برطانیہ میں وہیلڈ کے جنگل میں پہلی بار 100 برس کے بعد جنگلی سحلب (orchid) دیکھا گیا۔یہ خوبصورت اور نایاب پھول انگلینڈ میں معدوم سمجھا جارہا تھا، خاص طور پر وکٹورین دور۔۔
سے 1930 میں یارک شائر ڈیلز کے پوشیدہ مقام پر آخری جنگلی نمونہ پایا گیا تھا جس کی حفاظت خفیہ طور پر کی گئی تھی ۔تاہم گزشتہ سال وہاں دوبارہ یہ جنگلی پودا کھلا جو ایک دوبارہ آبیابی مہم کی کامیابی تھی۔ یہ کامیابی یارکشائر وائلڈ لائف ٹرسٹ کی جاری مہم کا نتیجہ ہے جس میں 2023 سے نیچرل انگلینڈ کا مالی تعاون شامل ہے ۔کچھ اور تنظیمیں جیسے نیشنل ٹرسٹ، رائلبوٹینکل گارڈنز ٹرسٹ اور برطانیہ کی بوٹینکل سوسائٹی نے بھی اس محفوظ مہم پروگرام میں تعاون کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا خود اگنے والا پودا دیکھنا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے اور اس سے ہماری امید زندہ ہوئی ہے ۔