اہرام مصر کے نیچے ایک اور خفیہ شہر دریافت

قاہرہ(نیٹ نیوز)سائنس دانوں کی ایک ٹیم (جس نے مصر میں زیر زمین ایک ‘پوشیدہ شہر’ کے متعلق بتایا تھا) نے دوسرے شہر کی دریافت کے متعلق اعلان کر دیا۔۔۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ چیز زیر زمین ایک پیچیدہ ڈھانچے کی موجودگی کو ثابت کرتی ہے جو جیزا کے اہرام کو سطح سے دو ہزار فٹ کی گہرائی کے ساتھ جوڑتے ہیں۔نو دریافت شدہ ستون اور خانوں کے وجود کی اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ تاریخ کو ایک نیا رخ دے سکتے ہیں۔اطالوی محققین کی ایک ٹیم نے اس سے قبل مارچ میں خفرع اہرام کے نیچے زیر زمین وسیع ڈھانچے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ٹیم نے اب مینکور کے اہرام کے نیچے بھی بالکل خفرع جیسے ستون کی نشان دہی کی گئی ہے ۔سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف سٹارتھکلائیڈ کے فلیپو بیونڈی نے بتایا کہ اس بات کے 90 فی صد امکانت ہیں کہ مینکور کے نیچے بھی ویسے ہی ستون ہیں جیسے خفرع کے نیچے ہیں۔