میٹا نے ’’سپر انٹیلی جنس ‘‘منصوبے کی تیاری شروع کردی

میٹا نے ’’سپر انٹیلی جنس ‘‘منصوبے کی تیاری شروع کردی

نیویارک (نیٹ نیوز) میٹا کے مالک مارک زکر برگ مصنوعی ذہانت کے محققین کی ایک اعلیٰ ٹیم اکٹھی کر رہے ہیں تاکہ انسانی دماغ کو پیچھے چھوڑ دینے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کے ساتھ میٹا ،سپر انٹیلی جنس، ریسرچ لیب بنائی جا سکے۔

ماہرین نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ میٹا 2025 میں اے آئی منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے ، جس میں سپر انٹیلی جنس شامل ہے جو کہ اے آئی کی ان صلاحیتوں سے ایک قدم آگے ہے جو ابھی اس کے پاس ہیں۔میٹا نے حال ہی میں اسکیل اے آئی کے بانی ایلگزینڈر وینگ کی خدمات حاصل کیں ہیں۔ کمپنی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اسکیل آئی کے ملازمین کو بھی نوکری دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔بلومبرگ کے مطابق مارک زکر برگ نے ان ماہرین سے اپنے گھروں میں بالمشافہ ملاقات کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں