فرانسیسی ہوٹلز کی نئی پالیسی، گاہکوں پر بھی جرمانہ ہوسکتا ہے

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے شہر امبواز کے ایک چھوٹے سے ریستوران نے اپنے گاہکوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔۔۔
پالیسی کے تحت گاہکوں کو ان کے ریزرویشن میں بتائی گئی تعداد سے کم یا زیادہ افراد کے ساتھ آنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔ 20 نشستوں پر مشتمل اس ریستوران کا نام ‘لیلوٹ’ ہے اور اس کے شیف و منیجر اولیور وینسینٹ نے ریستوران کی نئی پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق ریزرویشن میں بتائے گئے افراد کی تعداد کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں 15 یورو فی فرد کے حساب سے جرمانہ کیا جائے گا۔اولیور وینسینٹ کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اس مسئلے کا سامنا کرتے ہیں کہ گاہک ریزرویشن کے مطابق نہیں آتے جس کی وجہ سے ریستوران کی منصوبہ بندی متاثر ہوتی ہے ۔اسی لیے انہوں نے گاہکوں کو ذمے دار ٹھہرانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔