اگر روزانہ تربوز کھاتے رہیں تو کیا اثرات مرتب ہونگے
لاہور(نیٹ نیوز)روزانہ تربوز کھانے کے مختلف مثبت اور منفی اثرات ہو سکتے ہیں ۔ تربوز جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔۔
،تربوز میں لائکوپین ہوتا ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے ۔اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو تروتازہ رکھنے اور بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔کم کیلوریز کے باوجود پیٹ بھر دیتا ہے ، اس لیے وزن کم کرنے والوں کے لیے مفید ہے ۔زیادہ پانی کی مقدار پیشاب آور اثر رکھتی ہے ، جس سے گردے صاف ہوتے ہیں۔اس میں موجود سیٹرولین ورزش کے بعد پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے ۔اگرچہ اس میں قدرتی شکر ہوتی ہے ، مگر زیادہ تربوز کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھ سکتا ہے ،تربوز میں فروکٹوز اور فائبر ہوتا ہے ، جو زیادہ مقدار میں کھانے پر معدے میں گیس یا دست کا سبب بن سکتے ہیں۔