کمر درد سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

کمر درد سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ کمردرد کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایک بہت آسان عادت کو اپنا کر آپ اس عام ترین مسئلے سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔۔

جی ہاں واقعی روزانہ چہل قدمی کرنے سے آپ دائمی کمر درد کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 100 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے دائمی کمر درد سے متاثر ہونے کا خطرہ 23 فیصد تک گھٹ جاتا ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے کمر درد کے مسئلے کی روک تھام آسانی سے کی جاسکتی ہے ۔درحقیقت محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ آسان ورزشوں جیسے چہل قدمی سے بھی ہم خود کو دائمی کمر درد سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔تحقیق کے دوران چہل قدمی اور کمر درد سے تحفظ کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں