صحرا کے بیچ مسافروں کیلئے مفت مشروبات کا گلابی فریج

 صحرا کے بیچ مسافروں کیلئے مفت مشروبات کا گلابی فریج

لاہور(نیٹ نیوز)جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا میں واقع نمیب صحرا دنیا کا سب سے قدیم اور خشک ترین صحرا مانا جاتا ہے ۔

 ایسے سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا کے بیچوں بیچ ایک بالکل درست اور صحیح حالت میں موجود گلابی رنگ کا فریج لوگوں کیلئے باعث حیرت ہے ۔ یہ منظر کسی صحرا میں سراب کی مانند لگتا ہے ، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ باربی انداز کا فریج نہ صرف حقیقی ہے بلکہ مکمل طور پر فعال ہے اور اسے مسلسل تازہ مشروبات سے بھرا جاتا ہے ۔یہ منفرد فریج صحرائے نمیب میں ایک شمال سے جنوب کی کا جانب جانیوالی مرکزی سڑک سے 20 منٹ کی مسافت پر ہے اور اسے نمیبیا کی حکومت کے سیاحتی بورڈ نے یہاں نصب کیا ہے ۔ یہ اب افریقہ کے اس ملک کی سب سے مقبول سیاحتی کشش میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ اس کا تصور صحرا میں ایک جدید نخلستان کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، تاکہ یہ مسافروں کیلئے پیاس بجھانے کا ذریعہ بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں