نہاتے وقت کی جانیوالی غلطی جو جان لیوا ہوسکتی ہے

نہاتے وقت کی جانیوالی غلطی جو جان لیوا ہوسکتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ نہاتے وقت آپ کی لاپروائی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے۔ کئی افراد نہانے کیلئے گرم پانی کا انتخاب کرتے ہیں۔۔۔

 اس کی وجہ یہ ہے کہ یا تو وہ شروع سے اس کے عادی رہے ہوتے ہیں یا ان کا جسم ٹھنڈے پانی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا لیکن نہانے کیلئے معتدل پانی کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق جرمن ڈاکٹر میکس میڈاہالی نے وضاحت دی کہ گرم پانی سے نہانے سے جلد میں خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں، یہ جسم کی طرف سے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوشش کرنے کا قدرتی ردعمل ہے۔ تاہم یہ پھیلاؤ بلڈ پریشر میں تیزی سے کمی کا سبب بن سکتا ہے ،یہ صورتحال چکر آنے اور ہوش کھونے کا سبب بن سکتی ہے، اس کے علاوہ اس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بیہوش ہونے کا یہ بھی خطرہ ہوتا ہے کہ جسم کی ہڈیاں فریکچر ہوسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں