امریکا ،طوفان سے گنبد نما پراسرار شے آسمان سے آگری

امریکا ،طوفان سے گنبد نما پراسرار شے آسمان سے آگری

انڈیاناپولس (نیٹ نیوز)یہ پراسرار واقعہ امریکی شہر انڈیاناپولس کے ایسٹ سائیڈ میں پیش آیا۔۔۔

 جہاں شدید طوفان کے دوران اچانک ایک گنبد نما پراسرار شے ایک سڑک پر گر پڑی جس نے محلّے میں حیرت اور تجسس پھیلا دیا۔شدید طوفان کے دوران ایک بڑا گنبد یعنی ریڈار اینٹینا کا موسمی حفاظتی گنبد ہوا کے طوفانی جھکڑوں کی قوت سے اپنا مقام چھوڑ کر رہائشی علاقے میں آگرا۔ یہ دھاتی گنبد نارتھ پاساڈینا سٹریٹ کے قریب دیکھا گیا جہاں لوگ اسے دیکھ کر سیلفی لینے لگے ۔ بعدازاں ایک کمپنی نے تصدیق کی کہ یہ گنبد ان کا ریڈاراینٹینا ہی تھا لیکن وہ بھی حیران ہیں کہ یہ کیسے اتنا دور تک اُڑ کر آیا۔ تاہم گرنے کے باوجود کسی شہری کو کوئی چوٹ یا جانی نقصان نہیں ہوا، جو واقعی ایک بڑی خوش قسمتی ہے ۔ گنبد پر ڈینٹ پڑنے یا اس کے ٹوٹ جانے کے آثار تھے مگر یہ مکمل طور پر سلامت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں