پنیر چکھنے کی دنیا کی بڑی تقریب، 1185 افراد شریک

پنیر چکھنے کی دنیا کی بڑی تقریب، 1185 افراد شریک

لاہور (نیٹ نیوز) کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ہوئی، جہاں ایک مقامی ڈیری کمپنی نے اپنی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریباً 1200 افراد کو پنیر چکھائی۔۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الپینا پروڈکٹوس الیمنٹیکوز ایس اے ایس بی آئی سی نے دنیا کا سب سے بڑا چیز ٹیسٹنگ ایونٹ ریکارڈ بنایا ہے جس میں 1185 افراد شامل تھے جنھوں نے دارالحکومت بوگوٹا کے شمال میں واقع شہر سوپو کونڈینامکرا میں دودھ سے تیار مزیدار پنیر کے نمونے چکھے اور اسے انجوائے کیا۔ کولمبیئن کمپنی نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کینگرو ویلی ایگری کلچرل اینڈ ہارٹی کلچرل ایسوسی ایشن کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ کر قائم کیا ہے ، آسٹریلوی کمپنی نے 2019 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہاں منعقدہ تقریب میں ایک ہزار افراد نے پنیر کا ذائقہ چکھا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں