طویل عمر زندگی کی پیشگوئی کرنے والا گھریلو ٹیسٹ

لاہور(نیٹ نیوز)ایک سادہ اور آسان ٹیسٹ آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک شخص کتنے سال زندہ رہ سکتا ہے ۔
ورزش کے محققین کے مطابق جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہزاروں درمیانی اور عمر رسیدہ لوگوں کا تجزیہ کررہے تھے نے اس ٹیسٹ کے بارے میں اطلاع دی۔یہ ٹیسٹ ہے بیٹھنے سے اٹھنے یا اُٹھنے سے بیٹھنے والا ٹیسٹ جو کافی توازن، پٹھوں کی مضبوطی اور لچک کا پتہ دیتا ہے ۔ اس میں دیکھا جاتا ہے کہ کوئی شخص بازوؤں، ہاتھوں یا گھٹنوں کا استعمال کیے بغیر فرش پر بیٹھ سکتا ہے اور پھر بالکل اسی طرح کھڑے ہوسکتا ہے یا نہیں۔یورپی جرنل آف پریونٹیو کارڈیالوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ حرکت غیر ایروبک فٹنس کا تعین کرنے کا ایک طریقہ ہے اور یہ ممکنہ مسائل کو ظاہر کرتی ہے جو دوسری صورت میں نظرانداز ہوسکتے ہیں۔