چین میں مچھر کے سائز کے جاسوس ڈرون کی رونمائی

چین میں مچھر کے سائز کے جاسوس ڈرون کی رونمائی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک عسکری تحقیق ادارے نے مچھر کے سائز کے جاسوس ڈرون کی رونمائی کردی۔یہ چھوٹا سا ان مینڈ ایریئل وہیکل (یو اے وی) بال جتنی باریک ٹانگیں اور دو پر رکھتا ہے۔

 جس کو سمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔چین کے ہونان صوبے میں قائم نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے محققین کی جانب سے بنائے گئے اس مچھر نما ڈرون میں سینسر نصب ہیں جو اس کو خفیہ ملٹری آپریشنز کے لیے کار آمد بناتے ہیں۔چین کے سرکاری ملٹری چینل سی سی ٹی وی 7 سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ایک طالب علم لائنگ ہیشائنگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے بائیونک روبوٹ جنگ کے میدانوں میں خصوصی مشن اور معلومات اکٹھا کرنے کیلئے کارآمد ہیں۔یہ گیجٹ کمرشل اور ملٹری معاملات میں مائیکرو ڈرونز کے استعمال کے بڑھتے رجحان کا حصہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں