تھائی خاتون نے مچھلی کھائی، کانٹا گردن چیر کر باہر نکل آیا

 تھائی خاتون نے مچھلی کھائی، کانٹا گردن چیر کر باہر نکل آیا

لاہور(نیٹ نیوز)تھائی خاتون نے غلطی سے مچھلی کا کانٹا نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔۔

، لیکن وہ اس وقت حیران و پریشان ہو گئی جب کانٹا اس کی گردن کو چیر کر باہر نکل آیا۔فیس بک صارف سوریان بُپّا نے چونکا دینے والی تصاویر پوسٹ کیں جن میں مبینہ طور پر اس کی بیوی کی گردن دِکھائی گئی تھی، جس میں ایک سفید نوکیلی سوئی نما چیز جلد کو چیرتی ہوئی باہر نکلی ہوئی تھی۔بعد میں اس تھائی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی پوسٹ کا مقصد ان لوگوں کے لیے ایک وارننگ تھی جو مچھلی کھانے کے شوقین تو ہیں، لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کانٹے سے پاک ہے یا نہیں۔اس کے مطابق اس کی بیوی مچھلی کا سوپ پی رہی تھی جب وہ حادثاتی طور پر ایک کانٹے کو نگل گئی، ہسپتال گیا میں ڈاکٹرنے آپریشن کے ذریعے خاتون کی گردن سے دو سینٹی میٹر لمبا مچھلی کا کانٹانکالا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں