پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کیساتھ باربی ڈول متعارف

پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کیساتھ باربی ڈول متعارف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)مشہور کھلونا ساز کمپنی میٹل نے پہلی بار ذیابیطس ٹائپ 1 کے ساتھ ایک باربی ڈول متعارف کروا دی۔

اس نئی فیشنسٹا باربی میں ناصرف دلکش انداز ہے بلکہ وہ ایک انسولین پمپ، کنٹی نیوئس گلوکوز مانیٹر ،موبائل ایپ اور ذیابیطس سے متعلق دیگر ضروری سامان سے لیس ہے ۔ یہ باربی ڈول اس لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ امریکا میں ٹائپ 1 ذیابیطس سے متاثرہ تقریباً 3 لاکھ 4 ہزار بچوں اور نوجوانوں کی نمائندگی کی جا سکے ۔ذیابیطس والی باربی Breakthrough T1D Children‘s Congress کے واشنگٹن میں تین روزہ ایونٹ کے دوران لانچ کی گئی، اس کانگریس میں وہ بچے اور نوجوان شامل ہوتے ہیں جو ٹائپ 1 ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور وہ امریکی قانون سازوں سے ملاقات کر کے سپیشل ڈائبیٹیز پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں