لڑکی حاضر دماغی سے مگرمچھ کے منہ سے زندہ نکل آئی

 لڑکی حاضر دماغی سے مگرمچھ کے منہ سے زندہ نکل آئی

فلوریڈا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی مگر مچھ کے منہ سے معجزاتی طور پر زندہ بچ کر نکل آئی۔

 سمر ہینوٹ نامی 15 سالہ لڑکی فلوریڈا میں قائم پونڈ کریک (تالاب) میں تیراکی کیلئے گئی تھی جہاں اس پر ایک 10 فٹ لمبے مگر مچھ نے حملہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں لڑکی نے بتایا کہ مگرمچھ نے میری ٹانگ پر حملہ کیا اور مجھے پانی کے اندر لے جا کر بری طرح جھنجھوڑنے لگا۔ امریکی لڑکی کے مطابق اس وقت میں نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے مگرمچھ کے سر پر مکے برسانا شروع کردئیے جس پر ایک بار تو مگر مچھ نے مجھے چھوڑ دیا لیکن اگلے ہی لمحے مجھ پر پھر دوبارہ حملہ کردیا.لڑکی نے مزید بتایا کہ جب مگر مچھ نے دوسری بار حملہ کیا تو میں نے دوبارہ سے خود کو بچانے کی کوشش کی، اسی دوران جیسے ہی مگر مچھ نے اپنی گرفت کو ہلکا کیا میں فوری بھاگ نکلی اور پانی سے باہر آگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں