موبائل فون نکالنے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانیوالاشخص

موبائل فون نکالنے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانیوالاشخص

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک شخص نے موبائل فون نکالنے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور پھر پانی میں 4 گھنٹے سے زائد عرصے تک کمر کے بل بہتا رہا۔

یہ واقعہ 27 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب جاپان کے علاقے Kurashiki میں واقع پورٹ برج پر یہ شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) الکحل پیتے ہوئے چہل قدمی کر رہا تھا۔آدھی رات کے وقت جب اس نے موبائل فون سے تصویر لینے کی کوشش کی تو حادثاتی طور پر ڈیوائس اس کے ہاتھ سے نیچے سمندر میں جا گری۔الکحل نے اس کی عقل کو ختم کر دیا تھا اور اس نے فون کو نکالنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ کوسٹ گارڈز کو ایک قریبی بندرگاہ کے عملے کی جانب ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ اس شخص کو صبح 5 بجے پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پانی میں 4 گھنٹے سے زیادہ وقت رہنے کے باوجود وہ ہوش میں تھا اور اس کی حالت بھی مستحکم تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں