ناراض صارف کی وجہ سے چپس کی ایجاد کی داستان

ناراض صارف کی وجہ سے چپس کی ایجاد کی داستان

نیو یارک(نیٹ نیوز)چپس کی ایجاد کیسے ہوئی اس کیلئے آپ کو ایک ناراض صارف کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔۔۔

جی ہاں واقعی 1853میں ایک شخص کیرولیس وینڈربلٹ نے نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں تلے ہوئے آلوؤں کا آرڈر دیا مگر پھر یہ کہہ کر واپس بھجوا دیا کہ یہ بہت موٹے ہیں۔یہ تلے ہوئے آلو اس عہد کے مقبول شیف جارج کرم (انہیں امریکی کا اولین معروف شیف بھی قرار دیا جاتا ہے ) نے تیار کیے تھے ۔وہ کیرولیس کی تنقید پر بہت زیادہ جھنجھلا گئے اور انہوں نے آلوؤں کو بہت زیادہ پتلا کاٹ کر اتنا تلا کہ وہ کرکرے ہوگئے جبکہ ان پر بہت زیادہ نمک بھی چھڑک دیا۔ان کا مقصد تو یہ تھا کہ کیرولیس کو یہ پکوان پسند نہ آئے مگر حیران کن طور پر صارف کو وہ بہت زیادہ پسند آیا۔ بعد ازاں شیف جارج نے اپنا ریسٹورینٹ کھول لیا اور ان کے آلوؤں کے کرکرے چپس وہاں کا خاص پکوان قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...