پراسرار کار کا ڈرائیور 6سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
پراگ(نیٹ نیوز)پراسرار فراری جیسی فارمولا ریس کار کا ڈرائیور چیک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، جس کی پہلی اطلاع کار سواروں نے 6 سال قبل دی تھی۔ 6 سال تک یہ پراسرار ریس کار ڈرائیور ایک افسانوی کردار کی صورت اختیار کر گیا۔۔۔
تاہم پولیس اس کی شناخت کرنے میں ناکام رہی۔بالآخر قسمت نے پولیس کا ساتھ دیا جب سرخ ریس کار کو پراگ کے جنوب مغرب میں تقریباً 25 میل دور ڈوبریش کے قریب ایک گیس سٹیشن پر دیکھا گیا۔پولیس فینٹم ڈرائیور کا پیچھا کرتے ہوئے چیک دارالحکومت سے 37 میل دور بک گاؤں تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق اگر ڈرائیور قصوروار ثابت ہوا تو اسے 5 ہزار سے 10 ہزار چیک کرونا یعنی تقریباً 240 سے 480 امریکی ڈالرز جرمانے اور 6 ماہ سے 1 سال تک ڈرائیونگ پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔