موت کی وادی میں پنپنے والا پودا انسانی بقا کیلئے اہم
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)کیلیفورنیا کے گرم ترین صحرائی علاقے ڈیتھ ویلی میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو فطرت کے تمام اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے وہاں بڑھتا ہے جہاں زیادہ تر جانداروں کی بقا ممکن نہیں۔۔۔
یہ پودا Tidestromia oblongifolia ہے جو سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجہ حرارت میں جینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے جو مستقبل کی زرعی تحقیق میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے ۔مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ یہ پودا اپنے اندرونی عمل کو مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دیتا ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے ۔ T. oblongifoliaکے اس موافقتی طریقہ کار کو سمجھنے سے زیادہ مضبوط فصلوں کی نسلوں کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے جو بدلتے ہوئے ماحول میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔