ورک فرام ہوم چھٹی کے مترادف کہنے پر ملازم کا استعفیٰ

ورک فرام ہوم چھٹی کے مترادف کہنے پر ملازم کا استعفیٰ

فرید آباد (نیٹ نیوز)کمپنی کے ماحول سے تنگ آکر 23 سالہ ملازم نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ملازم کا کہنا ہے کہ منیجر کی جانب سے ورک فرام ہوم کو چھٹی کے مترادف قرار دئیے جانے پر مویوسی ہوئی۔۔۔

 لہٰذا ملازمت چھوڑنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے ۔ امریکی سائٹ ریڈیٹ پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں فرید آباد کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ میں فرید آباد کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، جہاں تنخواہ ہمیشہ وقت پر ہوتی تھی، لوگ بھی ٹھیک ہیں، بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ورک کلچر انتہائی ٹاکسک ہے ۔ دفتر میں کئی کئی دنوں تک کام نہیں ہوتا یا پھر یک دم اتنا کام دے دیا جاتا ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ ماضی میں 1 یا 2 دن میں نے گھر سے کام کیا، کام نہ ہونے کے سبب میری ٹاسک شیٹ خالی رہی تو منیجر نے کہا کہ کام تو ہوا ہی نہیں اس لیے ان دنوں کی چھٹی مارک کر دیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں