راستے کے پتھر 19 کروڑ سال پرانے ڈائنا سور فوسلز ثابت
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں 2 بھائی یہ دریافت کرکے دنگ رہ گئے کہ وہ دہائیوں سے جن چٹانوں کو راستے سے گزرنے کیلئے استعمال کر رہے تھے ، وہ درحقیقت 19 کروڑ سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات پر مبنی فوسلز ہیں۔
چٹانوں کو صوبہ سیچوان کے گاؤں Wuli میں کچھ سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔ ڈینگ برادرز نامی بھائیوں نے 1998 میں ان چٹانوں پر مرغی کے پنجوں جیسے نشانات دیکھے اور پھر انہیں راستے سے گزرنے کے لیے استعمال کرنے لگے ۔ محققین نے تصدیق کی کہ ان چٹانوں پر کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات موجود ہیں۔ڈینگ خاندان کی اجازت کے بعد ان چٹانوں کو تجزیے کیلئے میوزیم میں منتقل کیا گیا تجزیے کے نتائج جرنل آف Palaeogeography میں شائع ہوئے ۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 8 چٹانوں میں 413 قدموں کے نشانات تھے جو کہ 18 سے 19 کروڑ سال پرانے ہیں۔