چہل قدمی کے انداز سے پارکنسن کی تشخیص ممکن:تحقیق
لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی چہل قدمی اور پیدل چلنے کے انداز سے پارکنسن کی بیماری کا ابتدائی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے بگ ڈیٹا انسٹی ٹیوٹ اور نیو فیلڈ ڈیپارٹمنٹ آف پاپولیشن ہیلتھ کے سائنسدانوں کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ 12 ہزار سے زیادہ قدم چلتے تھے ، ان میں پارکنسن ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 59 فیصد کم تھا جو 6 ہزار سے کم قدم چلتے تھے ۔ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ ہر ہزار اضافی قدم چلنے سے خطرہ 8 فیصد کم ہو جاتا ہے ۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں بعد میں پارکنسن کی تشخیص ہوئی، ان کی چہل قدمی کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی تو گئی مگر پھر بھی صحت مند لوگوں سے کم رہی۔ماہرین نے بتایا کہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ کم چلنا پارکنسن کی بیماری کی ابتدائی نشانی ہو سکتی ہے ۔