ایران ،نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے
تہران(نیٹ نیوز)ایران میں کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 منعقد کی گئی جس میں advanced humanoid robots کے نام سے دو روبوٹ پیش کیے گئے ۔ لیکن بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ وہ روبوٹس نہیں بلکہ اداکار تھے ۔۔۔
یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس زیب تن اور میک اپ کیا ہوا تھا۔ ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح تھا کہ "روبوٹس" انسان کی طرح سانس لے رہے تھے ، پلکیں جھپک رہی تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے جو مشینوں میں ممکن نہیں ہوتا۔تاہم یہ روبوٹس کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیش کش نہیں تھے بلکہ ایک نجی کمپنی کی مارکیٹنگ یا تشہیری پرفارمنس تھی۔ یعنی یہ نمائش حقیقتاً اس زمرے میں نہیں آتی کہ ایران نے روبوٹ مشینیں تیار کی ہیں بلکہ ایک ڈرامائی ڈسپلے تھا، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسانوں کو ’روبوٹ‘ بنا کر پیش کیا۔