فرانس کا منگولیا کو 7کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ واپس
پیرس(نیٹ نیوز)فرانس نے منگولیا کو 7 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ واپس کر دیا، جو گو بی صحرا سے لوٹ کر اسمگل کیا گیا تھا، اور بعد میں فرانسیسی کسٹمز کے قبضے میں آ گیا تھا، اور ایشیائی ملک اپنی کھوئی ہوئی قدیم اشیا کی بازیابی کے لیے کوشاں تھا۔
یہ انتہائی نایاب فوسل ایک ڈائنا سور کا ہے ، جسے خوفناک ٹائیرانو سورس ریکس کا ایشیائی رشتہ دار سمجھا جاتا ہے ، اور اسے 2015 میں فرانسیسی حکام نے ضبط کیا تھا۔پبلک اکاؤنٹس کی وزیر امیلی ڈی مونچالن نے پیرس میں ایک تقریب کے دوران ڈائناسور کے انڈے اور دیگر اشیا سمیت یہ سکلیٹن منگولیا کی وزیر ثقافت و کھیل انڈرام چین بات کے حوالے کیا۔ڈی مونچالن نے کہا کہ گو بی صحرا کا ایک حصہ واپس اپنے وطن لوٹ رہا ہے ، یہ ایک طویل اور محتاط تحقیقات کا نتیجہ ہے ، یہ ایک سائنسی اور ثقافتی خزانے کی واپسی ہے ۔