سیلفی لیتے 130فٹ بلندی سے گرنیوالا سیاح محفوظ

سیلفی لیتے 130فٹ بلندی سے گرنیوالا سیاح محفوظ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے گرگیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

یہ واقعہ ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب پیش آیا جہاں سیاح تصویر بنانے کے لیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے چٹان کے کنارے دوڑ کر صورتحال دیکھی، لیکن سیاح درختوں میں گرنے کی وجہ سے صرف معمولی زخمی ہوا۔بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے اور اسے ‘‘پہاڑ کے دیوتاؤں کی حفاظت’’ حاصل رہی۔ اس کے مطابق وہ تقریباً 40 میٹر نیچے گرا اور پھر مزید 15 میٹر تک نیچے لڑھکتا رہا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اس کے بعد خطرناک انداز میں سیلفی لینے کے رجحان پر دوبارہ بحث شروع ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں