کینسر سے جنگ جیتنے والے نے شہر کو گرین زون میں بدل دیا

کینسر سے جنگ جیتنے والے نے شہر کو گرین زون میں بدل دیا

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست آسام میں کینسر کو شکست دینے والے ایک پُرعزم شخص نے ماحولیاتی تبدیلی کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا۔یہ 2006 کی بات تھی جب بھارتی شخص کلیداس 61 نے کینسر سے جنگ کے بعد اب ماحولیاتی آلودگی سے جنگ کا آغاز کردیا ہے۔۔۔

 جس کی ابتدا آسام کے اپنے آبائی شہر دھوبری سے کیا جسے آج کل سبزہ زار بنانے کی کوششوں میں جُتا ہے ۔کلیداس نے دھوبری کی سڑکوں پر پودے لگانے کا آغاز کیا۔ ان کی کوششوں نے دھوبری شہر کے تمام 16 وارڈز اور قریبی گورپور تک کے علاقوں کو سبزہ سے مزین کر دیا ہے ۔ان کی لگن اور محنت نے ان کے شہر کی شکل تبدیل کر دی اور یہ سب اس نے اپنے ذاتی اخراجات پر کیا۔ سڑکوں کے کناروں پر پودے اور پھولوں کے درخت لگائے ، اور ان کی دیکھ بھال بھی خود کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں