برطانیہ :مسجد میں بزرگوں کیلئے ورزش کلاس، ویڈیو وائرل

برطانیہ :مسجد میں بزرگوں کیلئے ورزش کلاس، ویڈیو وائرل

بریڈفورڈ (نیٹ نیوز)برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کی جامع مسجد عثمانیہ اس وقت سوشل میڈیا پر غیر متوقع شہرت کا مرکز بن گئی ہے۔۔۔۔

میڈیا کے مطابق ہیٹن روڈ پر واقع جامع عثمانیہ مسجد میں ہر جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے ورزش کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ان کلاسز کا مقصد بزرگ مردوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون اور سماجی روابط کو بہتر بنانا بھی ہے ۔مسجد میں ان ورزش کلاسز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے اور کافی سراہا جا رہا ہے ۔یہ کلاسز اتنی مقبول ہو چکی ہیں کہ مسجد انتظامیہ کو جگہ کی کمی کے باعث شرکا کی تعداد محدود کرنا پڑ رہی ہے ۔مسجد انتظامیہ مستقبل میں خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے قریب ہی ایک نئی عمارت تیار کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں