برطانیہ کی پہلی فیکٹری نے خلا میں کام شروع کردیا
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ نے ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خلا میں ایک باقاعدہ فیکٹری قائم کردی ہے ، جو زمین سے سینکڑوں کلومیٹر بلند مدار میں اپنی پیداوار کا آغاز کرچکی ہے۔۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر کارڈف میں قائم کمپنی اسپیس فورج نے مائیکروویو اوون کے سائز کی ایک منی فیکٹری خلا میں بھیجی ہے ۔ یہ فیکٹری نہ صرف کامیابی سے مدار میں پہنچ گئی بلکہ کمپنی نے اس کی بھٹی کو فعال کرتے ہوئے ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت حاصل کرنے کا تجربہ بھی مکمل کرلیا ہے ، جسے ایک اہم تکنیکی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔کمپنی کے منصوبے کے مطابق اس خلائی فیکٹری میں اگلے مرحلے پر سیمی کنڈکٹرز کے لیے درکار خصوصی مواد تیار کیا جائے گا۔ یہ مواد بعد ازاں زمین پر لا کر استعمال کیا جائے گا۔