گاجر کا استعمال بینائی کو بہتر بنانے کیلئے مفیدقرار

گاجر کا استعمال بینائی کو بہتر بنانے کیلئے مفیدقرار

لاہور(نیٹ نیوز)گاجر صحت کے لیے سب سے اہم اور فائدہ مند غذاؤں میں سے ایک ہے کیونکہ ان میں وٹامنز اور معدنی نمکیات سمیت ضروری غذائی اجزاء کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے۔۔۔۔

گاجر کے استعمال سے بینائی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے ہوتا ہے جس کا آنکھوں کی صحت پر براہ راست اور مثبت اثر پڑتا ہے ۔گاجر جگر کو زہریلے مادوں کے اثرات سے بچانے میں مدد دیتی ہے ۔ اس میں موجود وٹامن اے جسم کے قدرتی ڈیٹوکسی فیکیشن کے عمل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔گاجر بیماریوں کے خلاف مزاحمت کے لیے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے جبکہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گاجر میں پولی ایسٹیلین ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں