یوٹیوب ویڈیو جو آج چلائیں تو 140 سال بعد ختم ہوگی

یوٹیوب ویڈیو جو آج چلائیں تو 140 سال بعد ختم ہوگی

لاہور(نیٹ نیوز)یوٹیوب پر سامنے آنے والی غیر معمولی ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

 اس ویڈیو کی خاص بات یہ نہیں کہ اس میں کوئی نایاب منظر یا آواز موجود ہے ، بلکہ اس کی حیران کن طوالت ہے ، جو مبینہ طور پر 140 سال سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر خالی ہے ۔نہ اس میں کوئی تصویر ہے ، نہ آواز صرف ایک خالی سیاہ سکرین دکھائی دیتی ہے ۔ اس کے باوجود لاکھوں افراد اسے پلے کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ یہ ویڈیو 5 جنوری کو ‘shinywr’ نامی یوٹیوب اکاؤنٹ سے اپلوڈ کی گئی۔ یو ٹیوب پر ویڈیو کی مجموعی مدت 1,234,567 گھنٹے 30 منٹ ظاہر کی گئی ہے ، جو تقریباً 140 سال بنتی ہے ۔ تاہم جب صارفین اسے پلے کرتے ہیں تو پلے بیک بار محض 12 گھنٹے کے قریب دکھاتا ہے ، ماہرین کے مطابق یہ تضاد دراصل یوٹیوب کے میٹا ڈیٹا یا سسٹم گلچ کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں