انسانوں کے حوالے سے گھوڑوں کی حیران کن صلاحیت
پیرس(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے انسانوں کے گھوڑوں کے تعلق کے حوالے سے ایسی انوکھی دریافت کی ہے ،یقین کرنا مشکل ہوگا مگر گھوڑے آپ کے اندر موجود ڈر یا خوف کو سونگھ سکتے ہیں یا کم از کم جب آپ کسی ہارر فلم کو دیکھ کر ڈرتے ہیں تو انہیں علم ہو جاتا ہے ۔
یہ دلچسپ دعویٰ فرانس میں ہونیوالی تحقیق میں سامنے آیا۔Tours یونیورسٹی کی تحقیق میں مختلف تجربات کیے گئے اور معلوم ہوا کہ گھوڑے ان افراد کی جسمانی بو سونگھ لیتے ہیں جو ہارر فلمیں دیکھتے ہیں، جس سے گھوڑوں کی دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور وہ ایسے افراد کے پاس کم جاتے ہیں جبکہ پرمزاح فلمیں دیکھنے والوں کے قریب وہ آسانی سے چلے جاتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو اس سے عندیہ ملے گا کہ خوف انسانوں اور گھوڑوں کے درمیان چھوت کی طرح پھیلتا ہے ۔