پیٹ سے نکلنے والی گیس کو خوشبو میں بدلنے والی گولی تیار
پیرس(نیٹ نیوز)فرانسیسی موجد کرسچین پوئنشیوال نے ایک منفرد اور حیران کن ایجاد کی ہے جس کا مقصد انسانی جسم سے خارج ہونے والی گیس (پاد)کی بدبو کو خوشگوار خوشبو میں بدلنا ہے ۔ اس ایجاد کا نام Pilule Pet رکھا گیا ہے ، جسے دنیا کی سب سے عجیب اور دلچسپ سائنسی ایجاد کہا جا رہا ہے ۔
پاد پِل کے موجد کے مطابق یہ گولی قدرتی اجزا سے تیار کی گئی ہے اور نہ صرف بدبو کو کم کرتی ہے بلکہ ہاضمے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گولی انسانی پاد کو گلاب، وایولٹ یا چاکلیٹ جیسی خوشبو میں بدل سکتی ہے ، جس سے روزمرہ جسمانی عمل ایک خوشگوار تجربہ بن جاتا ہے ۔ کرسچین پوئنشیوال نے کہا کہ اکثر لوگ اس مسئلے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں، مگر انہوں نے اسے سنجیدہ سائنسی چیلنج سمجھ کر حل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے روزمرہ کے ایک قدرتی عمل کو دلچسپ اور خوشگوار بنانے کی کوشش کی ۔