کیا واقعی فروری 2026ء ایک’معجزاتی مہینہ‘ ہے

کیا واقعی فروری 2026ء ایک’معجزاتی مہینہ‘ ہے

لاہور(نیٹ نیوز)فروری 2026ء کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ مہینہ ایک ’معجزاتی مہینہ‘ ہے جو 823 سالوں میں ایک بار آتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک میسج وائرل ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ فروری میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل اور اسی طرح ہفتے کے سارے دن 4 ہیں اور اس ترتیب کو‘معجزہ’ قرار دے کر اس مہینے کے دوران زندگی میں برکات یا معجزات دیکھنے کیلئے میسج کو آگے شیئر کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے کیلنڈر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن اور غلط ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ 2026ء ‘لیپ ایئر’ نہیں ہے یعنی اس سال فروری کے مہینے میں 28 دن ہوں گے اور یہ ریاضی کا آسان سا حساب ہے (4 =7 /28) یعنی مہینے میں ہر دن 4 بار آئے گا۔اس لیے فروری 2026ء کوئی ‘معجزاتی مہینہ’ نہیں اور نہ ہی یہ کوئی ایسا مہینہ ہے جو صدیوں میں ایک بار آتا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں