برطانوی میڈیااہرام مصر کی تعمیر کا نیا نظریہ سامنے لے آیا

برطانوی میڈیااہرام مصر کی تعمیر کا نیا نظریہ سامنے لے آیا

قاہرہ(نیٹ نیوز)سائنسی جریدے نیچر میں شائع نئی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ مصر کے عظیم ہرم کو اندر سے باہر کی جانب تعمیر کیا گیا ،نیویارک کے وائل کارنیل میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سائمن آندریاس شورنگ کی تحقیق کے مطابق ہرم کی اندرونی راہداریوں، عظیم گیلری اور چڑھنے والے راستوں کو دراصل اندرونی ڈھلوانوں کے طور پر استعمال کیا گیا۔

ان راستوں پر وزن کے توازن سے چلنے والا نظام اتنی طاقت پیدا کرتا تھا کہ بھاری پتھروں کو بغیر زیادہ انسانی زور لگائے اوپر منتقل کیا جا سکتا ۔ اس طریقے سے مزدور 60 ٹن تک وزنی پتھر بھی اٹھا سکتے تھے ، وہ بھی زیادہ طاقت لگائے بغیر۔اسی طرح ہرم کے اندر ایک چھوٹا گرینائٹ کمرہ، جسے پہلے چوروں سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا سمجھا جاتا تھا، دراصل پتھروں کو اٹھانے والے نظام کا ایک اہم حصہ تھا۔ وہاں رسیاں اور لکڑی کے بیم استعمال کر کے بھاری بلاکس کو اوپر منتقل کیا جاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں