1400 برس قدیم مقبرے سے موت کا مجسمہ دریافت

1400 برس قدیم مقبرے سے موت کا مجسمہ دریافت

میکسیکو (نیٹ نیوز)میکسیکو میں 1400 برس سے گمشدہ پُر اسرار مقبرہ دریافت ہوا جس میں موجود ایک مجسمہ موت کی عکاسی کر رہا ہے ۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ اس مقام پر غیر متوقع طور پر اس وقت پہنچے جب وہ میکسیکو کے ایک قصبے سان پیبلو ہوئیٹزو میں لُوٹ مار کی ایک بے نام رپورٹ سے متعلق تحقیق کر رہے تھے ۔

حکام نے اس دریافت کو ملک کی وزارتِ ثقافت کی جانب سے گزشتہ دہائی میں کی جانے والی سب سے اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت قرار دیا گیا ہے ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ مقبرہ 600 عیسوی سے تعلق رکھتا ہے ، یہ دور قدیم زیپوٹیکس (جن کو کلاؤڈ پیپلز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ) کی ابتداء سے تھوڑا عرصہ پہلے کا ہے ۔ باقیات میں ایک الّو کا مجسمہ ہے جس کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں جبکہ اس کی چونچ نے اس وقت کے کسی معزز شخص کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے ۔زیپوٹیک لوگوں کے مطابق الّو رات اور موت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں