کمر درد سے نجات کیلئے نیند کی درست پوزیشن کیا ہے

کمر درد سے نجات کیلئے نیند کی درست پوزیشن کیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)صحت مند جسم کیلئے پُرسکون اور بھرپور نیند بھی اہم سمجھی جاتی ہے تاہم نیند کے دوران چند ایسی عادتیں بھی ہوتی ہیں جو صحت کو متاثر کر سکتی ہیں، جن میں سب سے عام مسئلہ غلط انداز میں سونا ہے ۔پیٹ کے بل سونے سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے ، جس کے نتیجے میں پٹھوں میں کھچاؤ اور اکڑن پیدا ہو سکتی ہے ۔

کمر کے بل لیٹنے سے جسم کا وزن یکساں طور پر تقسیم ہو جاتا ہے اور دباؤ کم پڑتا ہے ، جبکہ گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھنے سے ریڑھ کی ہڈی کا قدرتی خم برقرار رہتا ہے اور نچلی کمر کو سہارا ملتا ہے ۔اسی طرح کروٹ لے کر سونا بھی ریڑھ کی ہڈی کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے ۔ کمر درد سے بچاؤ کیلئے درمیانی سختی والا گدا جسم کو مناسب سہارا فراہم کرتا ہے کمر کے بل سونے والوں کے لیے نسبتاً پتلا تکیہ مناسب رہتا ہے ، جبکہ کروٹ لے کر سونے والوں کو قدرے موٹا تکیہ زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں