میڈیٹیرینین غذا خواتین میں فالج کا خطرہ کم کرسکتیں

میڈیٹیرینین غذا خواتین میں فالج کا خطرہ کم کرسکتیں

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میڈیٹیرینین ڈائٹ خواتین میں فالج کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

 وہ خواتین جو باقاعدگی سے میڈیٹیرینین غذا(پھل، سبزیاں، ثابت اناج، گری دار میوے ، بیج، دالیں، زیتون کا تیل اور مچھلی) کا استعمال کرتی رہیں ان میں فالج کا خطرہ 18 فیصد تک کم پایا گیا۔اس مطالعے کے لیے سائنس دانوں نے کیلیفورنیا کی 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ اور سکول ایڈمنسٹریٹرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، ان خواتین کی غذائی عادات کو 1995ء سے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا تھا۔تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ جو خواتین سختی سے میڈیٹیرینین ڈائٹ کا استعمال کرتی رہیں، ان میں اسکیمک فالج کا خطرہ 16 فیصد جبکہ ہیمرجک فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں