ونٹر اولمپکس میں کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا خصوصی لباس

ونٹر اولمپکس میں کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا خصوصی لباس

لاہور(نیٹ نیوز)ایڈیڈاس نے ونٹر اولمپکس کے لیے ایک خصوصی لباس تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کو اندر سے گرم رکھتا ہے۔

ایڈیڈاس میں ایتھلیٹ پرفارمنس کی ڈائریکٹر مارگریٹاریکولیا کے مطابق 2012 کے لندن اولمپکس میں اس نے ٹریک سائیکل سواروں کے لیے اسی طرح کے آلات متعارف کرائے تھے تاکہ وہ ‘طاقت کے مؤثر استعمال کے لیے پٹھوں کا موزوں درجہ حرارت حاصل کر سکیں’۔اب ایڈیڈاس نے اس لباس کا نیا ورژن خاص طور پر ونٹر اولمپکس کے لیے تیار کیا ہے ، تاکہ کھلاڑی صفر سے کم درجہ حرارت میں عالمی معیار کی کارکردگی کے حصول کے دوران درپیش مخصوص چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔اس لباس میں موجود حرارتی پیڈز ان پٹھوں پر خاص توجہ دیتے ہیں جنہیں گرم رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں