ڈپریشن کی شکار ماؤں کے بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ

ڈپریشن کی شکار ماؤں کے بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ

ٹوکیو(نیٹ نیوز)حمل کے دوران یا بعد میں شدید ذہنی تناؤ اور ڈیریشن کی شکار ماؤں کے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جاپان میں ہونے والی تحقیق کے مطابق پیرینٹل ڈپریشن کا سامنا کرنے والی خواتین کے بچوں میں آٹزم جیسی علامات زیادہ دیکھی گئیں۔

 محققین نے اس بات پر زور دیا کہ ماؤں کی ذہنی صحت کی بروقت تشخیص اور مدد بچوں میں آٹزم کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ ذہنی دباؤ آکسی ٹوسن ہارمون کی سطح کو متاثر کرتا ہے ، اس لیے دوران حمل یا بعد میں ماؤں کی ذہنی صحت کی سکریننگ ضروری ہے ۔1 لاکھ 40 ہزار سے زائد حاملہ خواتین پر ہوئی تحقیق کے مطابق حمل کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں ڈیرپشن کے علاج کے لیے اینٹی ڈپریسنٹس لینے سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ تقریباً 2 گنا ہوجاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں