کچھ پلگ میں 2کے بجائے 3پنز کیوں ہوتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو دیکھا ہوگا کہ کچھ پلگ میں 2 جبکہ کچھ میں 3 پنز یا پرونگز ہوتے ہیں۔ یہ تیسری پن بنیادی طور پر آپ کے تحفظ کیلئے پلگ کا حصہ بنائی جاتی ہے ۔2 پنز یا پرونگز برقی کرنٹ کو ڈیوائسز تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں جبکہ تیسری پن لوگوں اور گھروں کو بجلی کے نظام میں کسی خامی سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔۔۔
وہ اضافی بجلی کو ڈیوائسز میں اکٹھا ہونے یا جسم تک منتقل نہیں ہونے دیتی اور بجلی کی روانی ہموار رہتی ہے ۔یہ تیسری پن گھر کے برقی نظام کے اس تار سے جڑتی ہے جسے گراؤنڈ وائر کہا جاتا ہے ۔ اگر ڈیوائس یا تاروں میں کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو گراؤنڈ وائر اضافی بجلی کو زمین کی جانب منتقل کر دیتی ہے ۔ کچھ ڈیوائسز کو گراؤنڈ پن کی ضرورت نہیں ہوتی۔چھوٹی اور کم بجلی خرچ کرنے والی مصنوعات پلاسٹک یا ایسے میٹریل سے بنتی ہیں جن کے لیے 2 پنز کافی ہوتی ہیں۔