روبوٹس کی راہبوں کیساتھ مارشل آرٹ کی ویڈیو وائرل
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں روبوٹس نے راہبوں کے ساتھ چینی مارشل آرٹ ‘کنگ فو’ کی ٹریننگ کی۔
یہ حیران کن اور غیر معمولی منظر چین کے صوبے ہینان کے مشہور شاؤلن ٹیمپل میں دیکھنے کو ملا۔قدیم روایت اور جدید ٹیکنالوجی کے اس نایاب امتزاج نے تیزی سے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ مبذول کرا لی ہے ۔انسان نما روبوٹس کی راہبوں کے ساتھ شاؤلن کنگ فو کی ٹریننگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انسان نما روبوٹس ٹریننگ کے دوران چینی مارشل آرٹ ‘کنگ فو’ کے سارے سٹیپس شاندار انداز میں کاپی کرتے نظر آ رہے ہیں۔روبوٹس نے ہر سٹیپ کی بہت احتیاط سے نقل کی، بالکل اسی طرح جیسے ایک انسانی طالب علم اپنے استاد کو دیکھ کر سیکھتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین روبوٹکس کے شعبے کی یہ ترقی دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔