کولمبیا میں وہ دریا جس میں ہر سال پانچ رنگ بہتے ہیں
کولمبیا(نیٹ نیوز) کینو کرسٹلز کولمبیا کا وہ دریا جو پانچ رنگوں والے دریا کے نام سے مشہور ہے ۔یہ دریا کولمبیا کے سیرینیا دے لا میکارینا نیشنل پارک کے ایک دور دراز علاقے میں واقع ہے ۔اس کے منفرد رنگ ایک مقامی آبی پودے ، میکرینیا کلیویجیرا Macarenia clavigera، کی بدولت آتے ہیں ۔ یہ پودا پیلی ریت، سبز ، نیلے پانی اور کالے پتھروں کے ساتھ ملا کر ایک ناقابل یقین منظر تخلیق کرتا ہے ۔
سرخ اور گلابی رنگ ماکارینیا کلاویجیرا کے مکمل کھلنے سے آتے ہیں، جبکہ پیلا رنگ صاف پانی میں نظر آنے والی ریت سے پیدا ہوتا ہے ۔پتھروں پر اگنے والے الگے اور کائی ندی کو سبز رنگ دیتے ہیں، اور گہرے تالابوں میں آسمان کی عکاسی سے نیلا رنگ نظر آتا ہے ۔ دریا کے اوپر موجود آتش فشانی پتھر اسے کالا رنگ بھی عطا کرتے ہیں، جس سے یہ قدرتی منظر بے حد جادوئی اور دلکش بن جاتا ہے ۔