چین کی 530میٹر بلند عمارت، مہارت کا ایک شاندار نمونہ

چین کی 530میٹر بلند عمارت، مہارت کا ایک شاندار نمونہ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر گوانگژو میں گوانگژو سی ٹی ایف فنانشل سینٹر جدید تعمیراتی مہارت کا ایک شاندار نمونہ سمجھا جاتا ہے ، 2016 میں مکمل ہونے والی یہ عمارت 530 میٹر کی بلندی رکھتی ہے ۔ اس میں زمین سے اوپر 111 منزلیں اور زیرِ زمین پانچ منزلیں تعمیر کی گئی ہیں۔

عوامی توجہ کا اصل مرکز وہ ایکسپریس لفٹس ہیں جو گراؤنڈ فلور سے 95ویں منزل تک کا فاصلہ صرف 43 سیکنڈ میں طے کرلیتی ہیں۔ان لفٹس کی تنصیب جاپانی کمپنی ہٹاچی نے کی ہے ۔ عمارت میں 95 لفٹس نصب ہیں اور دو خصوصی لفٹس نے رفتار کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ان لفٹس کی رفتار 1200 میٹر فی منٹ ہے ، جو تقریباً 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر بنتی ہے ۔ اس سے قبل تیز ترین لفٹ کا اعزاز تائی پے 101 کی عمارت کو حاصل تھا، مگر گوانگژو کی اس عمارت نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں