فرانس میں فیراری چلانیوالا شخص بظاہر کنگال اور بیروزگار

فرانس میں فیراری چلانیوالا شخص بظاہر کنگال اور بیروزگار

پیرس(نیٹ نیوز)حال ہی میں فرانسیسی پولیس نے ایک سرخ فیراری کار تیز رفتاری سے چلانے والے ایک شخص کو روکا لیکن وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ڈرائیور ایک بے گھر اور نادار تھا اور وہ سرکاری امداد پر گزارا کر رہا تھا۔ جبکہ وہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی فیراری کار چلا رہا تھا۔

 جب گاڑی کے بارے میں اس سے پوچھا گیا کہ تو ڈرائیور نے کہا کہ یہ اس کی والدہ کی ہے لیکن ریکارڈ سے ظاہر ہوا کہ گاڑی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے نام رجسٹرڈ تھی جسے یہ، اس کی والدہ اور اس کے دو بہن بھائی چلاتے تھے ۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ خاندان پُرتعیش زندگی گزار رہا تھا، لیکن سرکاری ریکارڈ میں یہ بے روزگار اور دیوالیہ تھے ، جس کی وجہ سے انھیں سرکاری مالی امداد مل رہی تھی ۔مجموعی طور پر دھوکہ بازوں نے سماجی مراعات کی مد میں کم از کم 1.8 ملین یورو کا غبن کیا، اس کے علاوہ 1.6 ملین یورو سے ان ڈکلیئرڈ آمدنی بھی حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں