نیوزی لینڈ ،ایک سال سے سکول سے اشیا چرانے والی بلی
ویلنگٹن(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کے ایک سکول کو کچھ ماہ سے عجیب مسئلے کا سامنا تھا کیونکہ وہاں سے تولیے ، جوتے اور ملبوسات پراسرار طریقے سے غائب ہو رہے تھے ۔ایک سال سے زائد عرصے سے نیوزی لینڈ کے علاقے Whakatne کے ایک سکول کو ایک پراسرار چور کا سامنا تھا اور آخرکار انتظامیہ کیمرے میں اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئی اور دنگ رہ گئی۔
اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بلی تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک سیاہ رنگ کی بلی ایک بڑے تولیے کو کھیل کے میدان میں گھسیٹ رہی ہے ۔پرنسپل مراما سٹیورٹ نے بتایا کہ جب سوئمنگ کاسٹیوم اور تولیہ غائب ہوا تو عملے کی ایک فرد نے کیمروں کو چیک کیا اور چور کو پکڑ لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکول کے عملے نے بلی کے مالک سے رابطہ کیا جس نے تصدیق کی کہ ان کی پالتو بلی واقعی چیزیں چرا لیتی ہے ۔مراما نے کہا کہ اس واقعے سے بچوں کو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔