60 برس قبل لاپتہ خلائی جہاز کا معمہ حل ہونے کے قریب
نیو یارک(نیٹ نیوز)چاند پر 60سال قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے ایک سوویت خلائی جہاز کی قسمت کا معمہ شاید حل ہو گیا ہے۔
1966 میں لُونا 9 نے چاند کی سطح پر انسان کی بنائی ہوئی کسی شے کی پہلی نرم لینڈنگ کا تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا تاہم، کچھ ہی عرصے بعد لینڈر غیر فعال ہو گیا اور پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔ اب ماہرین کا خیال ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر اس جگہ کا سراغ لگا لیا جہاں وہ موجود ہے ۔ اس مقصد کے لیے خصوصی آبجیکٹ ڈیٹیکشن مصنوعی ذہانت استعمال کی گئی جس نے ناسا کے Lunar Reconnaissance Orbiter کی جانب سے لی گئی کی سینکڑوں تصاویر کا باریک بینی سے تجزیہ کیا۔ جائزے کے دوران کئی امید افزا مقامات کی نشاندہی کی گئی۔سطح پر کچھ خراشوں جیسے آثار بھی ملے ہیں، جو ممکنہ طور پر لُونا 9 کے بے قابو ہو کر الٹ پلٹ ہونے کا ثبوت ہو سکتے ہیں۔