پارٹی میں آئی فون جیتنے والے کے ڈبے سے ٹائلز برآمد

پارٹی میں آئی فون جیتنے والے کے ڈبے سے ٹائلز برآمد

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں جیانگ جیانگ نامی شخص نے اپنی کمپنی کی ایک پارٹی میں آئی فون 17 پرو میکس کا انعام جیتا تھا۔اس نے بتایا کہ سال کے اختتام پر ہونے والی پارٹی میں اس نے گرینڈ پرائز جیتا جو کہ آئی فون 17 پرو میکس تھا۔

صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے جیانگ نے فیصلہ کیا کہ فون کے ڈبے کو گھر پہنچنے تک نہیں کھولے گا،یہ انعام آئی فون 17 پرو میکس کے اصلی ڈبے جیسا تھا جس کے ساتھ فون کی رسید اور قیمت درج تھی جو کہ 9988 یوآن تھی۔کمپنی کے سربراہ نے پارٹی کے دوران اس انعام اور فون کی قیمت کا اعلان کیا تھا مگر جب اس نے گھر جاکر ڈبے کو کھولا تو اس نے فون کی جگہ 2 چاکلیٹ، 3 لولی پاپس اور کچھ ٹائلز کو دریافت کیا درحقیقت یہ ٹیم منیجر کا مذاق تھا پھر معلوم ہوا کہ وہ پارٹی تو اپریل فول جیسی تقریب تھی۔اس نے کہا کہ اسے فون کی ضرورت نہیں مگر مذاق کرنے والے فرد کو معافی مانگنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں