فیشن برانڈ کی استری سے جلے ڈیزائن کی شرٹ متعارف

فیشن برانڈ کی استری سے جلے ڈیزائن کی شرٹ متعارف

لاہور(نیٹ نیوز)عالمی فیشن برانڈ ویٹی مینٹس نے اپنی تازہ ترین تخلیقات میں ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی شرٹ متعارف کروائی ہے جس پر ‘‘آئرن برن’’ یعنی استری کے جلے نشان کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

اس منفرد ڈیزائن نے فیشن کے شوقین افراد میں بحث کو جنم دیا ہے۔ جبکہ اس شرٹ کی قیمت تقریباً $1,139 ہے، جس نے صارفین میں حیرت اور تجسس پیدا کردیا ہے ۔ اسے دیکھ کر پہلی نظر میں یہی لگتا ہے کہ یہ کپڑے کو استری کے دوران نقصان پہنچنے کا عکس ہے ۔ مگر حقیقت میں یہ ایک خاص گرافک پرنٹ ہے جسے فیشن کے محاذ پر ایک آرٹسٹک تاثر کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔اس طرح کے غیر روایتی فیشن ڈیزائن اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح جدید فیشن برانڈز جارحانہ طرزِ فکر، آرٹ اور روزمرہ کے تجربات کو ڈریس ڈیزائن میں شامل کر رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے صارفین کو کچھ منفرد پیش کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں